تازہ ترین
سکولوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔ فضل خالق ڈپٹی ڈی ای او سوات خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں میں نیا سکول یونیفارم متعارف کرانے کی غرض سے منگل کے دن پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ مشاورتی سیمینار منعقد

خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں میں نیا سکول یونیفارم متعارف کرانے کی غرض سے منگل کے دن پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ مشاورتی سیمینار منعقد

سکولوں کیلئے یکساں رنگ مختض کرنے کی غرض سے منگل کے دن پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ مشاورتی سیمینار منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان مہمان خصوصی تھے۔سیمینار میں دوسروں کے علاوہ سیکرٹری تعلیم علی رضا بھٹہ، سپیشل سیکرٹری عاطف الرحمن ، ایڈیشنل سیکرٹری قیصر عالم ، ڈائریکٹر تعلیم محمد رفیق خٹک،متعلقہ شعبوں کے ماہرین، اساتذہ اور والدین کے نمائندوں اور سرکاری و نجی سکولوں کے پرنسپل نے بھی شرکت کی۔شرکاء سیمینار نے موضوع پر کھل کر اظہارخیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ بچوں کو علم دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے سرکاری سکولوں میں جدید دور کے مطابق یونیفارم متعارف کرانا اورسکولوں کو خوبصورت اور جاذب نظر بنانا وقت کا تقاضا ہے لہذا حکومت کو اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانا چاہئیں۔وزیر تعلیم نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ سرکاری سکولوں کے بچوں کے یونیفارم اور سکولوں کے رنگ کے بارے میں شرکاء کی آرا ء کا پورا پوراخیال رکھاجائیگا تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرزکے باہمی مشاورت سے کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر عمل درآمد میں صوبے کے تمام علاقوں کی روایات کو ضرور ملحوظ خاطر رکھا جائیگا۔